: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،7اپریل(ایجنسی) میڈیا میں خبریں تھی کہ سریل سپنا بابل کا بدائی میں سادھنا کے نام سے کردار ادا کرنے والی سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہے ؟
میڈیا کے مطابق اداکارہ سارہ خان ڈارمے کی شوٹنگ کرانے پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے قیام پذیر تھیں اور جب ویزے کی مدت ختم ہوگئی تو انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ سارہ خان نے ان تمام خبروں کی تردید کی اور انہیں افواہیں اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا
کہ میں پاکستان میں چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے قیام پذیر تھی
اداکارہ سارہ خان گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان میں شوٹنگ کر رہی تھیں جو اب انڈیا واپس آ گئی ہیں. سارہ جلد ہی سٹار پلس کے سیریل 'جانا نہ دل سے دور' سے ٹی وی پر واپسی کریں گی -
سارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر پہلے دن کے شوٹ ویڈیو بھی شیئر کیا ہے.
سارہ خان انڈیا کی پہلی ایسی اداکارہ ہیں جو پاکستان کے ٹی وی شو میں کام کر رہی ہیں. اسی کے چلتے گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں تھیں اور ان کے پاکستانی شو کا نام ہے 'یہ کیسی محبت ہے'. اس شو میں ان کے ساتھ پاکستانی ٹی وی کے مشہور اداکار نور حسن ہے.